• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور بھارتی گلوکار کے کے کی آخری انسٹا پوسٹ کیا تھی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نامور بھارتی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے کنسرٹ میں پرفامنس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کے باعث 53 سال کی عمر میں چل بسے، انسٹاگرام پر ان کی آخری پوسٹ اس کنسرٹ کی تھی جہاں انہوں نے پرفارم کیا تھا۔

گلوکار کے کے نے اپنی موت سے قبل اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے آخری کانسرٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

ایک تصویر میں، ہم اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے سامعین کو گلوکار کے لیے خوشی مناتے ہوئے دیکھ سکتے تھے۔ 

31 مئی کو کے کے نے ممبئی ائیرپورٹ سے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہیں اپنے بینڈ کے ارکان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر گلوکار کے کے کی آخری پوسٹ:

گلوکار کے کے سال 2018 سے ٹوئٹر پر سرگرم نہیں تھے۔ 30 جون 2018 کو، اُنہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے لکھا تھا کہ طویل چھٹی کے بعد واپس آ کر خوشی ہوئی، اپنے بھائیوں کو یاد کیا؟ اب ہم واپس آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کے کے نے بالی ووڈ فلموں میں 2000 کے عشرے کے دوران ایک کے بعد ایک ہٹ گانا گایا، ان کے یہ گیت آج بھی پسند کیے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ کو دو دن میں ایک اور بڑا جھٹکا


بتایا جارہا ہے کہ کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ کے کے کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔

انہوں نے بلابسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، فلم ’دس‘ کا گیت ’دس بہانے‘، فلم ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ اور فلم ’وہ لمحے‘ کا مشہور گیت ’کیا مجھے پیار ہے‘ بھی گایا ہے، جبکہ فلموں میں ان کے گانوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔

دہلی میں پیدا ہونے والے کے کے لائیو شوز کے دوران اپنی پرفارمنس کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید