• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گزشتہ روز کانسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرجانے والے معروف بھارتی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے اپنے پہلے البم ’پل‘ کے بعد مشہور ہوئے۔

اپنے پہلے البم ’پل‘ کے بعد مشہور ہونے والے ورسٹائل گلوکار کے کے نے ہندی، تامل، تیلگو، کنڑ اور بنگالی سمیت کئی زبانوں میں گانے ریکارڈ کیے ہیں۔

1996 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے پلے بیک گلوکار نے بالی ووڈ کو بہت سے چارٹ بسٹر دیئے جیسے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گانا ’تڑپ تڑپ‘، فلم ’دس‘ کا گانا ’دس بہانے‘، فلم ’وہ لمحے‘ کا گانا ’کیا مجھے پیار ہے۔‘

گلوکار کے سرِفہرست 10 گانے یہ ہیں:

 1. فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا گانا ’تُو جو ملا‘

2. ’اوم شانتی اوم‘ کا گانا ’عجب سی‘

3. فلم ’وہ لمحے‘ کا گانا ’کیا مجھے پیار ہے‘

4. فلم ’ریڈی‘ کا گانا ’ہم کو پیار ہوا‘ 

5. گلوکار کے البم ’پل‘ سے گانا ’پل‘

6. فلم ’کائیٹ‘ کا گانا ’دل کیوں یہ میرا‘

7. فلم ’بھول بھولیا‘ کا گانا ’لبوں کو‘

8. فلم ’ٹرین‘ کا گانا ’بیتے لمحے‘

9. فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گانا ’تڑپ تڑپ‘

10. فلم ’دس‘ کا گانا ’دس بہانے‘

خیال رہے کہ کے کے نے بالی ووڈ فلموں میں 2000 کے عشرے کے دوران ایک کے بعد ایک ہٹ گانا گایا، ان کے یہ گیت آج بھی پسند کیے جاتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید