• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں بنگلادیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری کی گاڑی سے سامان چوری

کراچی ضلع جنوبی کے درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان راحت پر نامعلوم ملزمان بنگلہ دیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری کی گاڑی کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 312 درخشاں تھانے میں نبیل علی نامی شخص کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ 

مدعی کے مطابق وہ کورنگی کا رہائشی ہے اور اس کی گاڑی نمبر بی ایف جے 392 بنگلہ دیشی قونصل خانے میں کنٹریکٹ پر چلتی ہے۔ 27 مئی کو وہ بنگلادیشی قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری عتیق الرحمان کے ہمراہ ڈیفنس میں تھا اور اور فیز 6 میں 32ویں اسٹریٹ پر گاڑی کھڑی کرکے نماز پڑھنے کے لئے قرآن اکیڈمی چلا گیا۔

اس کے مطابق جب وہ واپس آیا تو گاڑی کا پچھلا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا، چیک کیا تو اس میں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور نقدی غائب تھی۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید