پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ صارف کی سفارش قبول کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اکثر اوقات مشہور، خصوصاً سیاسی شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے فالو بیک یا کمنٹس کا جواب نہیں دیتے مگر یہ روایت مریم نواز کی جانب سے ایسی توڑی گئی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین عش عش کر اُٹھے ہیں۔
گزشتہ روز ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے فالو بیک کی سفارش کی گئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ڈسپلے پکچر لگائے ہوئے اس اکاؤنٹ پر صارف کا لکھنا تھا ’میم مجھے فالو بیک کریں ورنہ میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گا۔‘
اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے مریم نواز کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میم لڑکا اکاؤنٹ کی بَلی چڑھانے لگا ہے، فالو بیک کر دیں‘۔
عوامی رہنما، مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر نا صرف توجہ دی بلکہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی سب سے بڑی سفارش ڈسپلے پکچر پر لگی محمد نواز شریف کی تصویر ہے‘۔
اس کے بعد اگر مریم نواز کی جانب سے فالو کیے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی فہرست میں دیکھا جائے تو مریم نواز نے الماجد نامی صارف کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔