ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرکے دو مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر محمد عدنان خان سے 1.8 کلو گرام حشیش جبکہ لاہور سے بحرین جانے والے مسافر عبدالرحمٰن سے 950 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔
دونوں مسافروں نے منشیات اپنے اپنے بیگز میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔