لاہور (صباح نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گوادر کی ترقی کے نام پر اربوں روپے ضائع کیے، پانی اوربجلی کا کوئی منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا، اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان کی مدد کرنا ہے۔ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی مجموعی ترقی بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے،ہماری اتحادی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے بھرپور تعاون سے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کیلئے پر عزم ہے۔