سکھر (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن سکھر کی عدم توجہی، بلدیاتی انتخابات نزدیک آنے کے باوجود انتظامات نامکمل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہ ہوسکی، پولنگ اسٹیشنز کا قیام بھی عمل میں نہ آسکا، درست معلومات کا حصول مشکل ترین ہوگیا، مصروفیات کو جواز بناکر افسران ملاقات و رابطہ کرنے سے گریزاں، عملہ معلومات کی فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، الیکشن کمیشن کے دفتر جانیوالے صحافی بھی درست معلومات کے حصول سے محروم، کلرک ودیگر ملازمین ایک دوسرے کے پاس بھیج کر وقت ضائع کررہے ہیں۔