چین نے اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے تین خلا بازوں کو خلا میں روانہ کردیا، خلا بازوں کی ٹیم ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ خلا میں گزارے گی۔
خلابازوں کو چین کے شمال مغربی حصے سے لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
خلاباز خلائی اسٹیشن کے اندر اور باہر سامان کی تنصیب کرینگے اور مختلف نوعیت کی ریسرچ بھی کرینگے۔
چین کے خلائی اسٹیشن کا کام گزشتہ سال شروع ہوا تھا جو اس سال کے اختتام پر مکمل ہونے کا امکان ہے۔