• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اور انکے والد کو دھمکی آمیز خط موصول، ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجابی موسیقی کے حوالے سے معروف بھارتی گلوکار اور سیاستداں سدھو موسےوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ 

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔

ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا اس حوالے سے اطلاع یہ ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو سدھو موسےوالا کے قتل کا ذمہ دار ہے وہ سلمان خان کو راجستھان میں قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کیس کے سلسلے میں راجستھان کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید