پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں طے پایا کہ قومی اسمبلی رکنیت سے استعفوں کی تصدیق کے عمل کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی۔
اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے حامی ہیں لیکن جس کے پاس مینڈیٹ ہو، اُن سے ہی ڈائیلاگ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی قوم پر مسلط کیے گئے لوگوں سے میثاق معیشت پر کیا بات کریں؟