• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم دستگیر نے شاہد خاقان کے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے بیان کی وضاحت کردی

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے شاہد خاقان عباسی کے لوڈ شیڈنگ کم کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کل سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا اعلان کیا، تاہم کچھ دیر بعد ہی جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر  نے اس کی وضاحت کردی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ جن علاقوں کے رہنے والے مکمل بل ادا کر رہے ہیں ان میں لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن علاقوں میں رہنے والوں کی بڑی تعداد بل ادا نہیں کر رہی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی، اسے ہم نے مختلف درجات میں تقسیم کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید