راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق ندیم نے سعودی عرب واقعہ کے بارے میں درج ایف آئی آر میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر توثیق کردی ہے۔سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے شیخ رشید کی پیروی کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ شیخ رشید اور دیگر سیاسی قائدین کو سیاسی ایجنڈے کے تحت جھوٹی ایف آئی آر میں ملوث کیا گیا ہے،عدالت نے سرکاری اور مدعی کے وکلا سے استفسار کیا کہ شیخ رشید کیخلاف کیا شہادت ہے اور توہین مذہب کی دفعات کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔جس پر مدعی اور سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔