وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو قطعی جھوٹ قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔
انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔