• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ برداشت ہی نہیں کرسکتے، ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو 29 تاریخ تک 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہوجائے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کابینہ کی سفارش ہے کہ رات دس بجے بازار بند کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس پر عمل کریں گی تو بہتری ہوگی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف ذرائع سے کوشش کر رہے ہیں کہ سستی ایل این جی مل جائے۔

قومی خبریں سے مزید