وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات کو افواہ قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پری بجٹ سمینار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی سمری یا پلان نہیں ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی افواہوں کے بعد ملک کے مختلف شہروں کے پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا ہے۔
کراچی، لاہور، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد پیٹرول پمپس پر پہنچی ہے۔
پیٹرول کے حصول کے لیے پہنچنے والوں کے درمیان دھکم پیل اور جھگڑے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔