بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نصیر الدین شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نریندر مودی کی جانب سے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے جبکہ نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں نفرت پھیلانے کا ذمے دار ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا ہے۔