اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ایران نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے سچ کا پتہ چلتا ہے۔
تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ردعمل میں ایران کا مزید کہنا ہے کہ جبری نقل مکانی اور فلسطین مخالف اسرائیلی پالیسیاں عدم استحکام کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ اسرائیل طویل عرصے سے حقائق کو دبانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دنیا کو اسرائیل سے متعلق ان حقائق کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے رپورٹ میں فلسطینیوں پر تشدد کی وجہ اسرائیل کو قرار دیا ہے۔