پڑوسی ملک بھارت کی پہلی ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسر کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، پہلی نظر میں، وہ ایک اصلی خوبصورت خاتون کی طرح لگ سکتی ہیں لیکن وہ انسان نہیں ہیں۔
جب سوشل میڈیا کی بات آتی ہے تو، لوگ انفلوئنسر کے طور پر اپنی پہچان بناتے ہیں، صارفین فیشن سے لیکر بیوٹی ٹِپس کے لیے انفلوئنسرز کو فالو کرتے ہیں لیکن بھارت نے اب اپنی پہلی ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسر تخلیق کردی ہے۔
بھارت کی پہلی ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسر کا نام ’کائرہ‘ ہے، تخلیق کاروں کے مطابق کائرہ کی عمر 21 سال ہے۔
کائرہ کو بھارت کی ایک متاثر کُن مارکیٹنگ پلیٹ فارم نے بنایا ہے اور وہ تقریباً ایک لاکھ فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر بہت مقبول ہو چکی ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کائرہ کی انسٹاگرام بائیو میں لکھا ہے کہ ’خوابوں کا پیچھا کرنے والی، ماڈل اور مسافر۔‘
ورچوئل انفلوئنسر کی تصاویر اور ویڈیوز میں اُنہیں یوگا کرتے، ساحلِ سمندر پر آرام کرتے اور قدیم جگہوں کے سامنے پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کائرہ کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ’میں سمجھ نہیں سکتا کہ آپ اصلی ہیں یا روبوٹک۔‘