پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر کو کراچی کے ایک نجی اسکول نے متعارف کروایا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے ایک نجی اسکول نے پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر کی تقرری کی ہے۔
ملک کی اس پہلی اے آئی ٹیچر کا نام ’عینی‘ رکھا گیا ہے اور اس اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے طلباء کی ریاضی اور سائنس جیسے مشکل مضامین میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ اے آئی ٹیچر اسکول میں روزانہ 4 گھنٹے بچوں کو پڑھاتی ہے جس کے لیے روزانہ بجلی کے 4 یونٹ خرچ ہوتے ہیں۔
اس اے آئی ٹیچر نے بچوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے اور یہ اسکول میں بچوں کی سب سے پسندیدہ ٹیچر بن گئی ہے۔