دفتر خارجہ نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ سے ایک مکمل بےبنیاد اور خیالی بات منسوب کی جارہی ہے، وزیرخارجہ، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے درمیان بھارت کی رکنیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافے کی بھرپور مخالفت پر واضح مؤقف ہے، پاکستان کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایسی سلامتی کونسل کا خواہاں ہے جو چند کے بجائے اکثریتی ریاستوں کے مفادات کا تحفظ کرے۔