• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کا سندھ کے چیف جسٹس کے اسٹیٹس کا تعین کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری سے قبل موجودہ چیف جسٹس، احمد علی ایم شیخ کے مبینہ متنازعہ سٹیٹس کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق 16اگست 2021کو موجودہ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کو سپریم کورٹ میں بطور ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا، جس پر عملدرآمد نہیں ہوا، تاہم وہ آج تک فعال ہے، فاضل چیف جسٹس اس صورتحال میں ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی سفارش نہیں کرسکتے۔

ملک بھر سے سے مزید