لاہور (نیوزرپورٹر) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے سپیشل پراسکیوٹر فاروق باجوہ کی طبیعت ناسازہو گئی فاروق باجوہ گزشتہ روزبینکنگ جرائم کورٹ میں پیش ہوئے تو عدالت کے اندر ہی ان کی طبیعیت خراب ہوئی اور وہ بیہوش ہو گئے جس پر انہیں فوری سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیافاروق باجوہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف کیس میں ایف آئی اے کی نمائندگی کرتے ہیں۔