وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ہوگی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ دیگر ملزمان کے وکلا کو ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تھے۔