• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی، عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت نہ کرنیوالوں پر برہم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اُن معروف شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جنہوں نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کے نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کی تھی۔

فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ ’یہ دُنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو‘۔

اداکار نے اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کے جنازے یا دُکھ درد میں شرکت نہیں کرتے لیکن خبروں میں آنے کے لیے سوشل میڈیا پر لکھ دیتے ہیں‘۔

عامر لیاقت حسین کا عمران خان کے نام ایک پیغام سامنے آگیا۔


اُنہوں نے کہا کہ ’یہ دیکھ کر بےحد افسوس ہوا کہ جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا، وہ اُن کے نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے‘۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’جو لوگ شہر میں نہیں تھے، اُن کا سمجھ آتا ہے لیکن جو کراچی میں ہوتے ہوئے بھی عامر لیاقت حسین کے نمازِ جنازہ میں نہیں آئے، اُن کے لیے بس یہی ہے کہ یہ دُنیا مطلبی ہے‘۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی، نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔

ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے اہلخانہ، دوست احباب عزیز و اقارب شریک ہوئے تھے، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید