بہاولپور(نمائندہ جنگ) یوم تکبیر انٹرڈسٹرکٹ پنجاب فٹ بال چمپئن شپ2016 بہاولپو رزون ڈرنگ اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگئی ایونٹ کے آخری روز ڈی ایف اے رحیم یارخان اور ڈی ایف اے لودھراں کے درمیان فائنل میچ کھیلاگیا جوڈی ایف اے لودھراں نے صفرکے مقابلے میں دوگول سے جیت لیا اور یوم تکبیر انٹرڈسٹرکٹ پنجاب فٹ بال چمپئن شپ لاہورمیں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں کاظم علی پیرزادہ تھے۔