• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال :لیاری برادرز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری میں جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری برادرز کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد غریب شاہ یونین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ مقررہ وقت پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی شکیل ہوت سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبر اور ترجمان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ اللہ بخش بلوچ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ، پرویز یوسف اور حیدر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ تھے۔  
تازہ ترین