معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی اپنے ایرانی دوست، اداکار سیم اصغری کے ساتھ شادی پر گلوکارہ کی والدہ لین اسپیئرز کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
برٹنی اسپیئرز نے اپنی شادی میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو مدعو نہیں کیا تھا۔
برٹنی اسپیئرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
گلوکارہ کی والدہ لین اسپیئرز نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ بہت خوبصورت اور بہت خوش نظر آرہی ہیں!‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کی شادی کی تقریب آپ کے خوابوں کے مطابق منعقد ہوئی۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اور پھر شادی کی تقریب اپنے گھر پر ہی منعقد کرنا اسے بہت جذباتی اور خاص بنا دیتا ہے!‘
لین اسپیئرز نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے منگیتر سیم اصغری کے ساتھ 9 جون کو شادی کی ہے۔