وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کا نیا تین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈسکہ ضمنی انتخابات سے متعلق انکوائری پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ امپورٹ اور اس کے سدباب پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں قانونی معاملات پر قائم کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔