• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ بشارت، مونس الہٰی کو اسمبلی جانے سے روک لیا گیا

پنجاب اسمبلی —فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی —فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سیکیورٹی اور صحافیوں کو گیٹ پر روک لیا گیا۔

پریس گیلری میں جانے سے روکنے پر صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا۔

اس موقع پر صحافیوں نے راجہ بشارت، علی حیدر گیلانی، سبطین خان اور مونس الہٰی کو گیٹ پر روک لیا۔

صدر پریس گیلری کمیٹی کا کہنا تھا کہ جب تک پریس گیلری میں جانے کی اجازت نہیں ملتی کسی ممبر کو اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر علی حیدر گیلانی بھی صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ جب تک صحافیوں کو اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں ملے گی ہم ایڈوائزری کمیٹی میں نہیں جائیں گے۔

دوبارہ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز

دوسری جانب آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو پنجاب اسمبلی میں بلانے کے معاملے پر صوبائی وزرا نے دوبارہ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی۔

گزشتہ روز اپوزیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو اسمبلی میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس مطالبے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو اسمبلی میں پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید