• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گھر سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں ایک گھر سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم رضوان نے میاں بیوی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا جبکہ رضوان کی لاش کے پاس پستول پڑا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والوں میں درزی آصف اور اس کی اہلیہ شامل ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں عزیز اور رضوان بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رضوان اور آصف کی گھریلو معاملات پر رنجش چل رہی تھی۔ بظاہر رضوان نے تینوں افراد کو قتل کرکے خودکشی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے وارداتیں کرتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید