مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ جو ایجنڈے میں شامل ہے۔
قرارداد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ پیش کریں گے۔ قرارداد کے متن کے مطابق پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ دار ہے۔
متن کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی ملک میں ایک سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ پی ٹی آئی کے اس انتشار نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کو یقینی بنائے۔