• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب اپنے اثاثے پوری قوم کے سامنے رکھیں، شاہد خاقان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب آٹھ ماہ ڈیلی ویجز کے طور پر کام کرکے گھر جا چکا ہے وہ اپنے اثاثے پوری قوم کے سامنے رکھیں، آج ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کرنا ہو گا، احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے،صدر پاکستان جماعت کے کارکن ہیں یا ملک کے صدر ہیں، قانون سازی پر صدر نے اتنے مضحکہ خیز ریمارکس دیئے صدر نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے، یہ وہی جماعت ہے جو چیئرمین نیب کو قابو کر کے چار سال نام نہاد احتساب کرتی رہی، ملک کا صدر معاملات میں رکاوٹ بننے کے بجائے سہولت کاری کرتا ہے،رویہ دیکھ کر سوچیں آپکو تاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی،چیئرمین نیب اپنے آپکو احتساب کیلئے پیش کرے جو احتساب کا چیئرمین رہا خود احتساب سے بھاگ رہا ہے،عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے، جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ، پہلے دن سے اسی روش پر چل کر ملکی معشیت تباہ کی۔

ملک بھر سے سے مزید