پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جب پرویز مشرف یہاں تھے تو میں نے کہہ دیا تھا میں نے مشرف کو معاف کر دیا۔
سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف آنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا پاکستان اور گھر ہے، ان کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم نہیں کریں گے، یہ فیصلے کہیں اور ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف باہر گئے تھے تو کیا آپ روک سکے تھے؟ جب وہ آئیں گے تو کیا آپ روک سکیں گے؟
سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ سب کے ساتھ سلوک ایک جیسا ہونا چاہیے۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ تھا کہ پرویز مشرف اس ملک کے باشندے ہیں، بیمار ہیں، آنا چاہتے ہیں تو انہیں آنے دیں۔