• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، عسکری قیادت کا موقف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق ادارے اور قیادت کا موقف ہے کہ انہیں واپس آجانا چاہیے۔ 

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللّٰہ انہیں صحت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں انسٹیٹیوشن اور لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر کی واپسی کا فیصلہ ان کے اہلِ خانہ اور ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ آیا وہ ان کو ایسی صورتحال میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اگر یہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید