سپریم کورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قاسم چوہان کی یقین دہانی کے بعد شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کو الاٹ کردہ زمین خالی نہیں کرائی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کو الاٹ ہونے والی اراضی کی لیز کی تجدید کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن نے مینڈیٹ سے ہٹ کر زمین استعمال کی تو واپس لی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن نے 2020 میں شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔