• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل اور عظمیٰ کاردار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ خلافِ قانون اور حقائق کے منافی ہے۔

اراکین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارٹی سربراہ کا اراکین کو منحرف قرار دینا قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل اور عظمیٰ کاردار مخصوص کوٹہ پر ایم پی ایز بنے تھے۔

قومی خبریں سے مزید