شیخوپورہ کی سیشن کورٹ نے کمسن بیٹی سے زیادتی کے مجرم باپ کو سزائے موت سنا دی۔
سیشن کورٹ نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
استغاثہ کے مطابق مجرم نے 21 جون 2021 کو گاؤں قانونگو میں اپنی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
بچی کی والدہ نے تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔