پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ’جبری فین‘ بائیک پر سفر کرتے ہوئے لاہور سے بنی گالہ پہنچ گئی۔
سابق وزیر اعظم، عمران خان سے ملنے کی خواہش رکھنے والی مداح، 20 سالہ ملکہ کا بتانا ہے کہ عمران خان سے ملنے کے لیے لاہور سے موٹرسائیکل پر وہ صبح تین بجے نکلی تھی اور دوسرے دن کے 11 بجے بنی گالا پہنچی ہیں۔
ملکہ کا کہنا ہے کہ ’اُنہوں نے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے مگر یہاں پر موجود لوگ اِنہیں عمران خان سے ملنے کے لیے بنی گالہ کے اندر نہیں جانے دے رہے۔‘
ملکہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ جب عمران خان کو معلوم ہوگا کہ لاہور سے اُن کی ایک مداح بائیک پر سفر کرتے ہوئے اُن سے ملنے پہنچی ہے تو وہ ضرور مجھے بنی گالہ کے اندر بلائیں گے‘۔
ملکہ کی جانب سے دیئے گئے ایک انٹریو میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے پرسنل سیکریٹری نے اِنہیں بنی گالہ سے چلے جانے کا کہا تھا۔
عمران خان کے پرسنل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کل صبح عمران خان سے ان کی ملاقات کروادی جائے گی مگر اس کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔
20 سالہ ملکہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضد کر کے اپنے والدین سے بائیک پر لاہور سے بنی گالہ آنے کی اجازت لی تھی۔