• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بچت کے لیے وزارتِ پاور ڈویژن نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پاور ڈویژن نے اس ضمن میں سمری تیار کر لی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ان بڑے اقدامات کے تحت ملک بھر کے کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈ شیدنگ نہیں ہو گی، ان کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویلز کے فیڈرز کی بھی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیوب ویل والے فیڈرز بند ہونے سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تاجروں کے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر مبادل تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید