وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، ایف اے ٹی ایف نے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔