کراچی کے علاقے سولجر بازار تین نمبر کی 1 رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی۔
عمارت کے ملبے سے نکالی گئیں 10 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
متاثرہ عمارت 2 منزلہ تھی جہاں تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللّٰہ عباسی کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید 2 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، سلینڈر دھماکے کی شدت سے عمارت متاثر ہوئی اور زمین بوس ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمارت 2 منزلہ ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔