کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایک روزہ کر کٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پرقبضہ کرلیا، پاکستان کی اس چھلانگ میں سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح نےاہم کردار ادا کیا۔ آئی سی سی نے ون ڈے میچز کی نئی درجہ بندی کے مطابق شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ تنزلی سے تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان نے 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا، نیوزی لینڈ بدستور پہلی اور انگلینڈ دوسری پوزیشن پر ہے، بھارت پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی درجہ بندی میں پاکستان کے بابر اعظم 891 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، ویرات کوہلی 811 کے ساتھ دوسرے اور امام الحق 807 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔