فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اہداف کی تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
دوران گفتگو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تمام کاوشیں بروئے کار لا کر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا۔
شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل، حنا ربانی کھر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔