• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ن لیگی رہنما کا PTI کے دفتر پر مبینہ حملہ


لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 پر ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگا دیا۔

شبیر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

شبیر گجر نے پولیس پر واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے باہر جا کر نذیر چوہان سے بات کی، ان سے کہا یہ طریقہ درست نہیں اپنے ورکرز کو لے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں نذیر چوہان پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید