• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: 21 جون سے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کا داخلہ بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ 21 جون سے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے ایس ایس پی ٹریفک کو نئے حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پریشر ہارن والی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اَن فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

ضرورت پڑنے پر موٹرویکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید