کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے این او سی کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ این او سی ملنے کے بعد ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کریں گے ۔ورلڈ کپ 4 سے 17 دسمبر تک بھارت کے مختلف شہروں میں ہونا ہے ۔جتنی جلد این اوسی ملے گا اچھا ہے۔