• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد(اے پی پی)ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.62 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی تک کی مدت میں چاول کی برآمدات کاحجم 2.276 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.62فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.856 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق اسی مدت میں ملک سے مجموعی طورپر4473274میٹرک ٹن چاول کی برآمد ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3367671 میٹرک ٹن تھا۔مقداری لحاظ سے جاری مالی سال میں چاول کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 32.83فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔