اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمداورسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے توہین مذہب کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجاکرنے کی ہدایت کردی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے سوموار کے روز سماعت کی تو سابق وفاقی وزیرکے بھائی عمر امین گنڈاپور کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28جون تک ملتوی کردی، سماعت کے بعد شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیرداخلہ خود بہت بڑا دہشتگرد ہے،آئی ایس پی آر بتائے کہ سازش اورمداخلت میں کیا فرق ہے۔