کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق ایئر بس اے 320 طیارے کے غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔
غیر ملکی کپتان نے رن وے 18 ایل پر لینڈنگ کی کوشش کی، یہ رن وے 2 سال سے زیرِ تعمیر اور تمام پروازوں کے لیے بند ہے۔
5 منٹ بعد کپتان نے دوسری کوشش میں جہاز کو سیکنڈری رن وے 36 ایل پر لینڈ کرایا۔
بشکیک سے پہنچنے والی مذکورہ پرواز 4541 میں 171 مسافر اور عملے کے 8 اراکین سوار تھے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔