• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان بھی مہنگائی کی لپیٹ میں، پیٹرول ڈھائی سو روپے پاکستانی تک جا پہنچا

ٹوکیو(عرفان صدیقی)عالمی کساد بازاری، تیل کی بڑھتی قیمتوں، روس اور یوکرائن جنگ کے سبب ہونے والی عالمی سطح کی مہنگائی نے جاپان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پیٹرول بھی ڈھائی سو پاکستانی روپے تک جا پہنچا، جبکہ سبزیاں، گوشت، انڈے، ڈبل روٹی، پھل سمیت کھانے پینے کی کئی اشیا مہنگی ہوگئیں، کھاد بھی مہنگی، جاپانی عوام بھی مہنگائی سے بلبلا اٹھے، جاپانی حکومت نے عوام پر پڑنے والا مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے، اسی ارب ڈالر سے زائد رقم ملک کی معیشت اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لئے مختص کردی جبکہ جاپانی وزیر اعظم نے مہنگائی کم کرنے کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، واضح رہے اگلے چند دنوں میں جاپانی حکومت بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کرنے والی ہے جس کے لئے نئی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو سبسڈی دی جائیگی۔

دنیا بھر سے سے مزید